کورونا وائرس کے باعث سابق گورنر بلوچستان انتقال کر گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما ء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقا ل گئے، رکن صوبائی اسمبلی و سابق گور نربلوچستان سید فضل آغا74برس کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقا ل کر گئے مرحوم کو چند دن قبل کورونا وائرس کی تشخص ہونے کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا،

سید فضل آغا 1988سے 1991تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہے، بعد ازاں 18اگست 1999سے 12اکتوبر 1999تک گورنر بلوچستان رہے وہ 25جولائی 2018کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے سید فضل آغا کا شمار بلوچستان کے سنیئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا

اور وہ ملنسار شخصیت طور پر جانے جاتے تھے، واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین بھی کورونا وائرس کے باعث کوئٹہ میں انتقال کر گئے تھے .

.


.


Top