بریکنگ نیوز: معاملات طے پاگئے۔۔۔!!! پنجاب میں فوری پبلک ٹرانسپورٹ بحال کر دی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹرانسپورٹرز پنجاب میں ٹرانسپورٹ بحال کرنے کیلئے راضی ہوگئے، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد فوری مسافر گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق بڑے شہروں میں مقیم پردیسیوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے .

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عید کیلئے مسافر گاڑیاں چلانے کیلئے تیار ہوگئی ہے.آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے حکومتی وفد کیساتھ ہوئے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹرانسپورٹ بحالی کا اعلان کیا. بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں اتفاق طے پایا کہ جی ٹی روڈ پر پنجاب اور موٹروے پر وفاقی حکومت کے ایس او پیز ہوں گے. پنجاب میں جی ٹی روڈ پر بیس فیصد کم کرائے کے ساتھ گاڑیاں چلائی جائیں گی.جبکہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کو پرانے کرائے پر ہی سفر کرنا ہوگا.چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی

 

ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہے. 80 فیصد گاڑیاں موٹروے پر سفر کرتی ہیں. جی ٹی روڈ پر مکمل طور پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کر رہے ہیں. واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کی اجازت دے دی تھی. تاہم ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کو مسترد کر کے ٹرانسپورٹ بحال کرنے سے انکار کر دیا تھا. اب ٹرانسپورٹرز کے پنجاب حکومت کیساتھ معاملات طے پاگئے ہیں، جس کے بعد عید کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ چلنا شروع ہوگئی ہے.

..


Top