سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

      کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت2ہزارروپے کے اضافے سے 97ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی . آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 43ڈالر کے اضافے سے 1762ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کے اضافے سے 97ہزار روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 1715روپے کے اضافے سے 83162روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کے اضافے سے1ہزار50روپے ہوگئی .

..


Top