کرونا وائرس سے پریشان کن صورتحال میں اچھی خبر، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 60ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے کے قریب جا پہنچا، کاروباری تیزی سے 50.98فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں . پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اورمالیاتی اداروں کی پیٹرولیم،توانائی،فوڈز،آئل اینڈ گیس اور ائیر لائن کے شعبوں کے حصص کی خریداری اور نئی سرمایہ کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34350.54پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس نئی سطح کو برقرار تو نہ رکھ سکا مگر مارکیٹ مثبت زون میں بند نے کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں 353.58پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 33804.97پوائنٹس سے بڑھ کر 34158.55پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 123.17پوائنٹس کے اضافے سے 14799.96پوائنٹس سے بڑھ کر 14923.03پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24245.47پوائنٹس سے بڑھ کر 24477.51پوائنٹس پر بند ہوا .


کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 60ارب1کروڑ26لاکھ17ہزار703روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب38ارب44کروڑ85لاکھ 97ہزار 618روپے سے بڑھ کر 64کھرب99ارب 46کروڑ12لاکھ 15ہزار 321روپے ہو گیا.پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 10ارب روپے مالیت کے 24کروڑ77لاکھ 98ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو مندی کی وجہ سے 7ارب روپے مالیت کے 26کروڑ19لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے. پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 357کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 182کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،151میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا.کاروبار کے لحاظ سے ہیسکول پیٹرول 3کروڑ16لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ59لاکھ،میپل لیف 1کروڑ27لاکھ،پاک الیکٹرون 1کروڑ10لاکھ،اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 96لاکھ 69ہزار حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے.قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 116.25روپے کے اضافے سے 7050.00روپے اور وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 71.20روپے کے اضافے سے 1020.54روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 499.00روپے کی کمی سے 9100.00روپے اور رفحان میز کے حصص کی قیمت 299.00روپے کی کمی سے 7100.00روپے پر آ گئی.

..


Top