سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی، ایک دن میں 3 ہزار سے زائد افراد گرفتار

ریاض . (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ صرف جمعہ کی شب 12 بجے تک مختلف شہروں میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر3 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے .

ضرور پڑھیں: کروناوائرس سے بچاؤکیلئے حکومتی احکامات پرعمل نہ کرنیوالے 50 افراد گرفتار

ترجمان کرنل طلال شلہوب نے کورونا وائرس کے حوالے سے یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’کرفیو کا اصل مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رکھنا ہے تاکہ ان کی صحت اس وبائی مرض سے متاثر نہ ہو. کرفیو میں وقفہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ انتہائی ضرورت کے امور نمٹائے جا سکیں. کرنل شلھوب کا کہنا تھا کہ 'سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں ریکارڈ کی گئیں جہاں 1845 افراد کے چالان کیے گئے.مکہ میں 281 اور مشرقی ریجن میں 277 افراد کے خلاف کرفیو قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا.

..


Top