برازیل کے وزیر صحت نے ایک ماہ بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

(قدرت روزنامہ)ایک ماہ سے بھی کم عرصے قبل عہدہ سنبھالنے والے برازیل کے وزیر صحت نے ملک میں کورونا کے کیسز مسلسل بڑھنے اور صدر جیئر بولسونارو کے قوم کو صحت کے تحفظ کے لیے لاک ڈاؤن کے بجائے معیشت کو ترجیح دینے کے دباؤ کے باعث ستعفیٰ دے دیا . غیر ملکی خبر ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق نیلسن ٹیچ کے استعفے کی وزارت صحت نے تصدیق کی .

آنکولوجسٹ اور سابق ہیلتھ کیئر کنسلٹنٹ نے 17 اپریل کو عہدہ سنبھالا تھا اور ان پر وائرس کے خلاف وزارت کے اقدامات اور صدر کے معیشت کو تباہ ہونے سے بچانے کے نقطہ نظر کو ایک ساتھ لے کر چلنے کا شدید دباؤ تھا. حکام نے کہا کہ برازیل میں کورونا وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم چند ماہرین کا خیال ہے کہ ناکافی ٹیسٹنگ کے باعث یہ اعدادوشمار کہیں زیادہ ہیں. علاوہ ازیں چین نے پاکستان کے سینیٹ میں کورونا وائرس کے خلاف چین کی حمایت اور اس سے اظہار یکجہتی سے متعلق منظور کی جانے والی قرارداد کی بھی تعریف کی. چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے ہی بیجنگ اور اسلام آباد نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اس کے خلاف جنگ کے لیے مل کر کام کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے کہ پاکستان نے وائرس کے خلاف چین کی لڑائی میں وسائل اور طبی سامان کی فراہمی میں مدد فراہم کی. بھارت نے ملک کی آبادی کے 60 فیصد سے زائد حصے پر مشتمل کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے زرعی مارکیٹ اصلاحات اور کولڈ اسٹوریج ویئرہاؤسز جیسی سہولتوں میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے. غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے پی' کے مطابق بھارت کی وزیر خزانہ نرملاسیتھارَمن نے کہا کہ یہ اقدامات وزیر اعظم نریندر مودی کے 260 ارب ڈالر کے اس ریسکیو پیکج کا حصہ ہیں جس کا اعلان انہوں نے کورونا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا تھا. ان کا کہنا تھا کہ زرعی اشیا کی بنا رکاوٹ رسائی کے لیے قانون نافذ کرے گی تاکہ کسانوں ان کی اشیا کی زیادہ قیمتیں مل سکیں. محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا کے مزید 147 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 2357 ہوگئی. بیان میں وائرس سے مزید ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد یہاں اموات 31 ہوگئی ہیں. محکمے کا کہنا تھا کہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 2043 ہے جبکہ 383 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں. کراچی پولیس کی ترجمان انسپکٹر شازیہ جہان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی کے باوجود یوم علیؓ کے جلوش میں شریک ہونے والے 190 افراد کو گرفتار کرلیا گیا. جنوبی زون کی پولیس افسر کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 39 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ صرف جنوبی زون سے 105 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان کے دوران تمام مذہبی اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی لگادی تھی. مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا.

..


Top