چند دن پپہلے کورونا وائرس کےشکار ہونے والے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ تازہ ترین تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورونا وائرس کاشکار سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر تقریباً ایک ہفتہ اسلام آباد کے بڑے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے،حالت بہتر ہونے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا . تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کئی دنوں سے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلاہیں تاہم تقریبا ً ایک ہفتہ قبل حالت بگڑنے پر انہیں اسلام آباد کے ایک بڑے نجی ہسپتال کے ایگزیکٹیو وارڈ میں منتقل کیاگیا جہاں ایک ہفتہ تک ان کا علاج جاری رہا تاہم آج حالت سنبھلنے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ن کو آرام کرنے کا مشورہ دیا،ذرائع کے مطابق ا ن کے خاندان کے بعض افراد ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں .

ضرور پڑھیں: بریکنگ نیوز: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا

ادھر سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ میں اللہ پاک کے فضل و کرم اور خصوصی دعاوں سے میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں،

پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں،پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں،انشااللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا.ادھر سپیکرقومی اسمبلی کے ترجمان چوہدری محمدرضوان نے بھی تصدیق کردی اور کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہسپتال سے سپیکر ہاوس منتقل کر دیا گیا.سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن اب اسد قیصر تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،طبیعت ناساز ہونے کے بعد بہتر طبی سہولیات اور دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں تھے. سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طبیعت سنبھلنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا.انہوں نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل تھے،طبیعت میں بہتری آنے کے بعد سپیکر دوبارہ سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دیں گے.

..

ضرور پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے پانچ میں سے تین اہم رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے،رانا ثنا ء اللہ اور شاہد خاقان عباسی کوبڑا سرپرائز


Top