رمضان میں بھی شرم نہ آئی ،پاکستان کے اہم شہر میں والد نے رشتہ داروں سے ملکر جواں سالہ بیٹی کیساتھ شرمناک کام کر ڈالا

      چنیوٹ (قدرت روزنامہ)رمضان میں بھی شرم نہ آئی ،پاکستان کے اہم شہر میں والد نے رشتہ داروں سے ملکر جواں سالہ بیٹی کیساتھ شرمناک کام کر ڈالا . .

. آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں والد نے رشتے دار کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا.تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ایک قابل افسوس واقعہ پیش آیا ہے جہاں والد نے اپنی ہی سگی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا.پولیس کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کچھ دنوں سے گھر سے لاپتہ تھی.اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں ہیں،تاہم بتایا گیا ہے کہ ملزم نے بیٹی کو قتل کرنے کے لیے رشتہ داروں کی مدد لی.یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ جواں سالہ لڑکی اتنے دنوں سے کہاں لاپتہ تھی.خون سفید ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے. گذشتہ ہفتے پشاور میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر بہن بھائی کو قتل کر دیا.

..


Top