لاک ڈاؤن میں نرمی کا نتیجہ آگیا ۔۔!! گھروں میں کُہرام ، ڈاکٹروں کا خدشہ دُرست ثابت، انتہائی افسوسناک خبر

لاہور(قدرت روزنامہ)چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیاہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے . کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد یہاں بھی اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے .

پاکستان کے مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو ابھی تک پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا کیسز کی تعداد 32 ہزار 81 تک پہنچ گئی جبکہ 707 افراد جاں بحق ہو گئے.اسی دوران حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے جس کے بعد کوروناو ائرس کی تباہی میں مزید اضافے کے واضح امکانات موجود ہیں. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 11 ہزار 869، سندھ میں 12 ہزار 17، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 875، بلوچستان میں 2 ہزار 61، گلگت

بلتستان میں 457، اسلام آباد میں 716 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 کیسز رپورٹ ہوئے.بتایا جارہا ہے کہ یہ تعداد لاک ڈاؤن ختم کرنے کی وجہ سے بڑھی ہے اور امید ہے کہ یہ مزید بڑھے گی. مریضوں کے علاوہ 39 افراد جاں بحق بھی ہو گئے ہیں جس نے اس حکومتی فیصلے پر سوالیہ نشان پیدا کر دیئے ہیں. پاکستان میں جاں بحق ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو ابھی تک 707 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں. جاں بحق ہونے والے افراد میں سندھ میں 200، پنجاب میں 211، خیبر پختونخوا میں 257، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 27 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے. اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے.

..


Top