پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل کینسر سے لڑتے لڑتے انتقال کر گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ ہیر سنگھار طویل علالت کے بعد خان پور میں انتقال کر گئیں . میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیر سنگھار کافی عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں .

ضرور پڑھیں: “اسامہ سے متعلق بیان بازی نے ساری پرانے سوالات نکال لیے ، پاکستان کو اس بحث کی ضرورت نہیں کیونکہ ۔ ۔۔”سابق امریکی سفارتکار ایلز ویلز بھی میدان میں آگئیں

ہیر سنگھار نے اپنی علاج سے حکومت سے اپیل بھی کر رکھی تھی جبکہ ساتھی فنکاروں نے ان کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے کئی بار مہم چلائی.ہیر سنگھار نے اپنے آخری اخباری بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ہمت سے بیماری کا سامنا کیا اور وہ ساتھ دینے والوں کی شکر گزار ہیں.

دوسری جانب گزشتہ روز معروف اداکار اطہر شاہ خان جیدی طویل علالت کے کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 77 برس تھی.ٹی وی ، ٹھیٹر ، ڈراموں اور فلموں میں یاد گار کردار نبھانے والے معروف اداکار اطہر خان جیدی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم جیدی کے کردار نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا.اطہر شاہ خان کہانی نویس اور شاعر بھی تھے، یکم جنوری 1943ء میں برطانوی ہندوستان کی ریاست رام پور میں پیدا ہوئے، اطہر شاہ خان نے ٹیلی وژن اور سٹیج پر بطور ڈرامہ نگار اپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا، وہ اپنے تخلیق کردہ مزاحیہ کردار “جیدی” سے پہچانے جاتے ہیں، مزاحیہ شاعری میں بھی “جیدی” تخلص کرتے ہیں.

انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے پیش کردہ مزاحیہ مشاعروں کے سلسلہ “کشت زعفران” سے مزاحیہ شاعری میں مقبولیت حاصل کی، اہلخانہ کے مطابق وہ کئی سال سے علیل تھے، نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان کا 29 جون سےکرتارپورراہداری کھولنے کا فیصلہ


Top