ای او بی آئی میں رواں ماہ کی پنشن جنگ کا روپ دھار گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت اوورسیز کے ذیلی ادارے ،ای او بی آئی ،میں رواں ماہ کی پنشن جنگ کا روپ دھار گئی ہے،ہزاروں پنشنرز نے پنشن میں کٹوتی نہ منظور کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے . چیئرمین ای او بی آئی نے خود کو بچانے کے لیے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دیے ہیں .

ذرائع کے مطابق چیئرمین ای او بی آئی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 4لاکھ سے زائد پنشنرز کی پنشن میں دو ہزار روپے فی کس آضافہ کر کے ادارے کو 2ارب 48کروڑ روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا،

ای او بی آئی کے موجودہ کارنامہ پر وزارت کو پسینے چھوٹ گئے ہیں اور مشیر اوورسیز کے خلاف بھی ملازمین نے درخواستیں تیار کرنا شروع کر رکھی ہیں،دوسری جانب چیئرمین ای او بی آئی نے خود کو بچانے کے لیے دو ماہ سے اسلام آباد میں قیام پذیر تھے اور گھر بیٹھے ٹی اے ڈی اے بنایا جا رہا تھا

مگر اب مشیر اوورسیز کے دبائو پر انہوں نے کراچی کے لیے بائی روڈروانہ ہو گئے ہیں ،اس موقع پر ای او بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے زلفی بخاری کی وجہ سے اوورسیز وزارت میں کرپشن پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں مگر مزدوروں اور مظلوموں کے پیسہ پر عیاشیاں کرنے والوں کے خلاف بولٹ نٹ کی چوڑیاں کسی جانے کا امکان ہے .

..


Top