وزیراعظم اِن ایکشن۔۔!!! سبسڈی اصل حقدار کو مل رہی ہے یا نہیں؟ عمران خان نے ہدایت جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈیز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی . وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے لہٰذا عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں .

ضرور پڑھیں: اب غریب کے پیسوں پر عیاشی کا رواج ختم کیونکہ وزیراعظم آفس میں نوازشریف نہیں عمران خان بیٹھا ہے۔۔۔ شہباز گل نے (ن)لیگ کی آنکھیں کھول دینےوالا بیان جاری کر دیا

انہوں نے ہدایت کی کہ سبسڈی اصل حقدار کو مل رہی ہے یا نہیں چیک کیا جائے. ان کا کہنا ہے کہ آئندہ پروجیکٹس کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے اور پروجیکٹس صرف شروع نہیں کرنے مکمل بھی ہونے چاہئیں. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کو استعمال کیا جائے اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگراموں کے لیے بین الاقوامی پارٹنرز کو بھی شامل کیا جائے. خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد ریلیف پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے جس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، بے روزگار افراد پروگرام اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج دیا گیا ہے.

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کرونا کے معاشی اثرات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی. وزیراعظم کو کرونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ساڑھے 1200 ارب روپے اعلان کردہ معاشی پیکیج پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، عمران خان نے اقتصادی ریلیف فراہم کرنے پر وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہا. عمران خان نے کہا کہ چھوٹے کاروبار، زراعت کے شعبے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، چھوٹے کاروبار، زرعی شعبے کو نوکریاں پیدا کرنے کے قابل بنایا جائے. وزیراعظم نے کہا کہ مختلف شعبوں کو دی گئی سبسڈی کے عمل کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ’آؤٹ آف دی باکس‘ حل نکالنے ہوں گے.

..

ضرور پڑھیں: نواز شریف نے سیاست میں آکر سٹیل ملیں لگائیں ،آصف زرداری نے سیاست میں آکر شوگر ملیں بنائی ، عمران خان نے کیا بنایا ؟ وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا


Top