ایتھے رکھ۔!!! سینیٹر شبلی فراز نے وزارت اطلاعات سنبھالتے ہی ایسا کارنامہ سر انجام دیدیا کہ عمران خان سمیت پاکستانی بھی خوشی سے نہال ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی فراہم کرنے کے لئے ویب سائٹ کا اجراء کردیا ہے . بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے رابطوں کو نئی جہت دی ہے .

ضرور پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام پھر میدان میں آگئیں، اس دفعہ کیا پیغام جاری کر دیا؟ پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

جدید خطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ @MoIB_Official سے ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی میسر آئے گی. وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ویب سائٹ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کرانے کا مثبت ذریعہ ہوگی.

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے کہا ہے کہ ‏لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے.احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ‏عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لیکر چلنا ہے،لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کیلئےجذبہ احساس کا مظہر ہے،جس سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کوسہارا ملے گا، طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کر دیتا.

انہوں نے کہا کہ ‏لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے،احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا،کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا،کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے.

..

ضرور پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بری طرح پھنس گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نےتہلکہ خیز حکم جاری کردیا


Top