سعودی عرب میں کورونا کے 1793نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 10مریض جاں بحق

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں کورونا کے 1793نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 10مریض جاں بحق، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 1793نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں اب تک متثر ہونے والوں کی تعداد 33ہزار731 ہوگئی ہے . آج مملکت میں مزید 10مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 219ہوگئی ہے .

 سعودی وزارتِ صحت کے مطابق مزید 1793مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7ہزار798ہوگئی ہے. مملکت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25ہزار714ہوگئی ہے. سعودی عرب کی الجوف یونیورسٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ریجن کی مختلف مارکیٹس میں سینیٹائزر واک تھروگیٹس نصب کرنا شروع کردیئے ہیں.سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گورنر الجوف کے شہزادہ فیصل بن نواف نے کورنا سے بچاؤ کے لیے مہم کا آغاز کیا جسے ’محفوظ مارکیٹنگ‘ کا عنوان دیا گیا ہے. گورنر کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کت دوران علاقے میں مقیم ایسے غیر ملکی کارکنوں کو بہتر رہائش فراہم کی گئی جو لیبر کیمپوں یا نجی مکانوں میں مقیم تھے اور جہاں سماجی فاصلے کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا تھا.کارکنوں کو عارضی طور پر سکولوں کی عمارتوں میں یا دیگر مقامات پر منتقل کرنے کے بعد انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی. گورنر کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کارکنوں میں طبی ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز بھی تقسیم کیے گئے تاکہ کارکن بہتر طورپر حفاظتی اقدامات پرعمل کرسکیں. دوسری جانب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کوکم کرنے کیلیے نجی شعبے کو بھی مراعات دینے کے خصوصی احکامات جاری کیے تھے. شاہی امدادی مہم سے نجی شعبے کے 16 لاکھ سے زیادہ ادارے مستفیض ہوسکیں گے. امدادی مہم میں کہا گیا تھا کہ نجی سیکٹر میں تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد 3 ماہ (اپریل ، مئی اور جون ) کا بجلی کا بل قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں. مہم میں صنعتکاروں اور تاجروں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلیے یہ رعایت دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ 3 ماہ کا بل 50 فیصد ادا کردیاجائے باقی 50 فیصدآئندہ برس 2021 میں قسطوں کی صورت میں ادا کیاجائے.مہم سے استفادہ کے لیے وزارت توانائی نے نجی سیکٹرسے وابستہ اداروں کے مالکان یاانتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سسٹم کو مذکورہ رعایت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کر دیاگیا ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے 50 فیصد بل براہ راست ’سداد‘ کے آپشن کے ذریعے ادا کیا جاسکتا ہے. باقی 50 فیصد بل کی ادائیگی جنوری 2021 سے کی جائے گی.

..


Top