شہباز شریف کا تگڑا اعلان۔!! لاک ڈاؤن پر حکومت کو قومی اسمبلی میں آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) نے حکومت کو کورونا اور لاک ڈائون پر قومی اسمبلی میں آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا لائحہ عمل مرتب کر لیا، اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین میں ترمیم کے حوالے سے جب کوئی حکومتی اعلان ہوگاتب ہی اپنادرعمل دینگے ،قومی اسمبلی اجلاس اوردیگرامورپراپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی،شہبازشریف کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب ترمیمی مسودہ ابھی تک حکومت نے اپوزیشن کونہیں دیا . این این آئی کے مطابق (ن) لیگ کی مرکزی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہواجس میں کورونا کے پھیلائو، اس سے پیدا ہونے والے معاشی حالات ، پیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس ،قومی معاملات پر اپوزیشن سے رابطوں،نیب کی کارروائیوں سمیت پارٹی امور اور سیاسی معاملات زیر بحث آئے

.

ضرور پڑھیں: ڈیل یا این آر او ڈھونڈنے کی کوشش!! شہباز شریف کورونا وائرس کے معاملے پرلاپرواہی برتنے لگے، لیگی رہنماؤں نے قیادت کو کیا پیغام پہنچا دیا؟صورتحال پیچیدہ ہوگئی

 

شرکاء نے کوروناسے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت نے اپنے رویے سے اتحاد کی فضا کو نقصان پہنچایا جو قابل مذمت ہے . اجلاس میں احسن اقبال ،شاہد خاقان ،پرویز رشید ،خواجہ آصف ، ایاز صادق ، سعد رفیق ،مریم اورنگزیب ،مرتضی جاوید اور دیگر شریک ہوئے .ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب کی کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) ان سے مرعوب نہیں ہو گی . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریرکرینگے اورنیب ترمیمی آرڈیننس پرجب حکومت کوئی لائحہ عمل اپنائے گی تب (ن) لیگ اپنا ردعمل دے گی .شرکاء نے اتفاق کیا کہ18 ویں ترمیم آئین کا حصہ ہے اورمسلم لیگ (ن)اس میں تبدیلی کے حق میں نہیں.

..

ضرور پڑھیں: کیا سہانے دن تھے !!! قوم کا پیسہ تھا اور آپ کے کیمپ آفس تھے ، بیٹے تو بیٹے داماد بھی ٹکر کے کرپٹ ڈھونڈے۔۔۔ ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف کوچھٹی کا دودھ یاد دلا دیا


Top