مس کنڈکٹ کا الزام ثابت۔۔!! عہدے سے برطرف کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہو گیا، یوکرائن میں تعینات فارن سروس کے سینئر افسر برطرف . افسر نے یوکرائن میں پاکستانی سفارت خانے میں تعیناتی کے دوران مقامی ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا .

ضرور پڑھیں: اب بھی کہو میرے اوپر بے بنیا د الزام لگا یا گیا ۔۔۔!!! سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلا نی کے ساتھ بند کمرے کی ایسی فوٹوز شیئر کر دیں دیکھنے والوں کا اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل

تفصیلات کے مطابق یوکرائن میں تعینات پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر افسر کو وقار احمد کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر یوکرائن میں تعینات فارن سروس کے سینئر افسر وقار احمد کو ملازمت سے بر طرف کر دیا ہے.

افسر نے یوکرائن میں پاکستانی سفارت خانے میں تعیناتی کے دوران مقامی ملازمہ کو جنسی طور ہراساں کیا تھا.سیکرٹری وزارت خارجہ سہیل محمود نے یوکرائن میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات فارن سروس کے سینیئر افسروقار احمد کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے.وزارت خارجہ کی طرف سے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا. خیبر ایجنسی کے مطابق افسر نے یوکرائن میں پاکستانی سفارت خانے میں تعیناتی کے دوران مقامی ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی کے حوالے سے تحقیقات ہوئیں اور فارن سروس کے سینئر افسر وقار احمد کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ افسر کو ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: کورونا پھیلانے کا الزام، بھارت میں 376 غیر ملکی تبلیغی ارکان کے خلاف چارج شیٹ،کن 34 ممالک سے تعلق ہے؟ بھارت نے انتہائی گھناؤنے الزام لگا دیے


Top