ڈاکٹر فرقان کے انتقال کا معاملہ، غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری مکمل ہونے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹر جگدیش کو معطل کر دیا ہے . اس حوالے سے سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے سول اسپتال کے ڈاکٹرجگدیش کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور انہیں ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا .

ضرور پڑھیں: ڈاکٹر فرقان کے انتقال کا معاملہ، غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ انکوائری رپورٹ مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق سزائیں دینے کا عمل شروع کر دیا جائے گا.

گزشتہ روزپیش کی گئی رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی، ان کو ایمبولینس سٹاف اور سول ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد نہیں دی.رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالت تشویشناک ہونے کے بعد بھی ڈاکٹر جگدیش نےمکمل علاج نہیں کیا بلکہ ڈاکٹر فرقان کو دوسرے ہسپتال ریفر کردیا. ڈاکٹر فرقان کی وجہ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے. اس حوالے سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ ڈاکٹر فرقان اپنی مرضی سے ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے جبکہ ان کی اہلیہ کی جانب سے ان تمام باتوں کی تردید کر دی گئی تھی

کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ڈاکٹر فرقان اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں.خیال رہے کہ پاکستا ن میں اب شہریوں کے علاوہ طبی عملے کے افراد بھی کورونا کا شکار ہونے لگ گئے ہیں جس کے بعد اب ایک ایسا واقع پیش آیا ہے جہاں ایک ڈاکٹر نے دوسرے ڈاکٹر کا علاج نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے. اس حوالے سے سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے سول اسپتال کے ڈاکٹرجگدیش کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور انہیں ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیاہے. خیال رہے کہ انکوائری رپورٹ کل تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی تھی جس کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر جگدیش کو عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: تحقیقاتی رپورٹ تیار۔۔!! کس کو ڈاکٹر فُرقان کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا؟


Top