عبد الرزاق اور تمنا بھاٹیا کے درمیان تعلقات کی افواہیں، بھارتی اداکارہ بول پڑیں

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)سابق قومی کرکٹر عبد الرزاق اور بالی ووڈ ادارکارہ تمنا بھاٹیا کی تصویر ایک با رپھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس پر اداکارہ نے سخت ردِعمل دیا ہے . تفصیلات کے مطابق معروف شخصیات کے افئیر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیںلیکن اگر یہ شوبز پرسنالٹی اور کرکٹ کے میدان کی شخصیات کے درمیان ہوں تو پھر دلچسپی مزید بڑھ جاتی ہے .

ضرور پڑھیں: عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کےساتھ وائرل ہونےوالی تصویر کی وضاحت

پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے کئی کھلاڑیوں کے بھاری اداکاروں کے ساتھ افئیرز سامنےآئے انہی میں سابق قومی کرکٹر عبد الرزاق کا بھی شمار ہو تا ہے جو اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ان کی بالی ووڈ ادارکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ تصاویر سامنے آئیں. سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں دونوں کی دوستی کے حوالے سے تبصرے کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے ،دراصل عبدالرزاق کو دبئی میں ایک جیولری برانڈ کی لانچنگ تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں تمنا بھی مہمان تھیں ،دونوں نے جیولری کی نمائش کی تو فوٹو گرافر نے تصویر بنا لی اور سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ سابق کرکٹر بھارتی اداکارہ کو شاپنگ کروا رہے ہیں اور دونوں میں قریبی تعلقات ہیں. کہا گیا کہ دونوں منگنی کر چکے ہیں اور جلد ہی شادی بھی کریں گے.یہ تصاویر 2017ء کی ہیں تاہم ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں.جس پر ردِعمل دیتے ہوئے تمنا بھاٹیا نے عبد الرزاق کے ساتھ تعلقات سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی ہے.تمنا بھاٹیا کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی کسی کلاڑی کبھی کسی اداکار اور کبھی ڈاکٹر سے منسوب کر دیا جاتا ہے تاہم وہ سنگل ہیں اور بہت خوش ہیں. اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ فی الوقت ان کے لیے والدین بھی دلہے تلاش نہیں کر رہے.مجھے حیرت ہے کہ یہ سب قیاس آرائیاں کیسے کر جاتی ہیں جب کہ میں شوٹنگ میں مصروف ہوں،اور یہی میرا واحد رومانس ہے.ایسی خبروں کا پھیلانا ناانصافی ہے.اداکارہ نے کہا جس دن بھی ایسی کوئی بات ہو گی وہ خود دنیا کو بتائیں گی.اس سے قبل تمنا بھاٹیا کا تعلق امریکہ میں مقیم ایک ڈاکٹر سے بھی جوڑا جاتا رہا تھا اور انہوں نے تب بھی ایسی کی خبروں کی تردید کی تھی.

..

ضرور پڑھیں: پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کی بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کیساتھ شادی ؟ تصا ویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ‎


Top