کورونا وائرس میں مبتلا اسپیکر قومی اسد قیصر اور انکے بچے اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تازہ ترین اطلاع آگئی

پشاور (قدرت روزنامہ)حال ہی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ قوم کو کورونا وباء ،مشکل و مصیبت سے نجات دلائے . اپنے ویڈیو پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دعائوں سے روبصحت ہورہا ہوں، یہ ایک امتحان ہے اور اللہ امتحان لےرہا ہے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ وباء کا مقابلہ صبر، استقامت اور حوصلے سے کریں گے. اللہ وباء کو ہمارے ملک کے لیے نیک فعال بنائے. موجودہ وقت میں ایک نفسیاتی جنگ بن گئی ہے. اللہ قوم کو کورونا وباء ،مشکل و مصیبت سے نجات دلائے.اسد قیصر نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب اللہ کے سامنے سربسجود ہوں. میڈیا آگاہی پھیلائے اور قوم کو امید دلائے. سب احتیاط کریں اور اللہ کے حضور دعائیں گے. اللہ ہمیں ایک نیا پاکستان دےگا جو ہمارے لیڈر کی خواہش ہے.واضح رہے کہ چند روز قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے. میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے.ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں. سب سے دعا کی درخواست ہے.نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مجھے دو، تین دن سے بخار کی علامات تھیں، طبعیت اب کافی بہتر ہے، آج پھرکورونا ٹیسٹ کرایا مثبت آیا، لوگوں سے کہوں گا احتیاط کریں، خوفزدہ نہیں ہونا، میں نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے، بیٹے اوربیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، احتیاطی تدابیرپرعمل کریں گے، میرے ساتھ ہی بیٹے،بیٹی قرنطینہ میں ہے.

..


Top