کورونا وائرس۔!!جو کام کوئی نہ کرسکا وہ شاہ سلمان نے کر دکھایا۔۔۔ سعودی حکومت نے فلسطینی مسلمانوں کے لیے بڑا اعلان کردیا

غزہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے فلسطین کو امداد فراہم کرے گا . عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور شاہ سلمان مرکز برائے امدادی و انسانی خدمات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے فلسطین کو 25لاکھ ڈالر سے زائد طبی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا .

فلسطین کو بھیجی جانے والی امداد میں 2.66 ملین ڈالر کے طبی الات اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں جنہیں چین اور یوریپین ممالک سے درآمد کیا گیا ہے. واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے عالمی ادارہ صحت کی اپیل پر بھی 500 ملین ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا تھا. سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی اس امداد میں 15 کروڑ ڈالر کورونا وائرس کی مناسب روک تھام کے لیے جدید آلات کی تیاری جبکہ 15 کروڑ ڈالر اس بیماری کے سدباب کے لیے ویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے مختص ہیں. یاد رہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کی عالمی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں ادا کررہا ہے، عالمی اداروں کی امداد سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی. دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت بعض عدالتی فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد معطل کردیا گیا ہے. عرب میڈیا کے مطابق شاہی فرمان کے تحت نجی حقوق کے سلسلے میں ایسے قرض نادہندگان

کو عارضی طور پر فوری رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جنہیں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حراست میں رکھا گیا تھا، شاہی فرمان کا اطلاق سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں دونوں پر ہوگا. اسی طرح ان عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو بھی معطل کردیا گیا ہے جن میں بچوں کی اپنے علیحدہ ہوجانے والے والدین میں سے کسی ایک سے ملاقات کو ممکن بنایا گیا تھا. رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مطلوب تمام تر احتیاطی اقدامات مکمل ہونے کے متعلقہ کمیٹی کی جانب سے اعلان تک معطل رہے گا. سعودی وزیر انصاف اور عدلیہ کی سپریم کونسل کے سربراہ شیخ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے اس انسان دوست جذبے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے. انہوں نے کہا کہ اس شاہی فرمان سے ثابت ہوتا ہے کہ مملکت میں اولین ترجیح صحت عامہ کو دی جاتی ہے، ان احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے جیل حکام کو مطلع کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ضروری کارروائی مکمل کریں.

..


Top