“پاکستانی شہری باپ کی کسی بھی ملک میں پیدا ہونیوالی اولاد پاکستانی ہی ہوگی” لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شہری باپ کی کسی بھی ملک میں پیدا ہونیوالی اولاد پاکستانی ہی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی افریقہ کی شہریت کے حامل بچوں کی پاکستانی باپ سے بازیابی کی دائر درخواست پر اپنے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شہری باپ کی کسی بھی ملک میں پیدا ہونیوالی اولاد پاکستانی ہی ہوگی، عدالت نے پاکستانی باپ سے بازیابی کی دائر درخواست پر درخواست گزار کو گارڈین عدالت سے رجوع کرنیکا حکم دیدیا ہے .

عدالت نے کہا کہ پاکستانی شہری باپ کی کسی بھی ملک میں پیدا ہونیوالی اولاد شہریت ایکٹ 1951 کے تحت پاکستانی شہری ہی ہو گی .

ضرور پڑھیں: 3 جوان بیٹیاں، 2 بیٹے بن بیاہے گھر میں موجود، باپ کو چوتھی شادی کا شوق چڑھ گیا

جسٹس طارق سلیم شیخ نے جنوبی افریقی خاتون سمیعہ موسس کی درخواست پر 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا ہے. تحریری فیصلہ میں گارڈین عدالت کو درخواست گزار کے بچوں عبدالحنان موسس اور ارشمان رضوان کی تحویل کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے. فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار خاتون سمیعہ موسس گارڈین عدالت کی اجازت کے بغیر اپنے بچوں کو پاکستان سے باہر نہیں لے جا سکتیں. عدالت نے درخواست گزار خاتون کی دونوں بچوں سے ہر اتوار کے روز ملاقات کروانے کا بھی حکم دیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے بچوں کو پیٹی میں بند کر دیا، 3 معصوم بچے جاں بحق


Top