’’عمران صاحب کی ذہنی حالت بڑے حادثے کی پیشگوئی ‘‘ مریم اورنگزیب حکومت پر برس پڑیں ، کھری کھری سنادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی ذہنی حالت ملک میں خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کی پیش گوئی ہے . مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب حکمران تو آپ ہیں، تو یہ حکمران اشرافیہ کون ہیں جنہوں نے لاک ڈائون کیا؟انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کا اپنے ہی فیصلوں کے خلاف ٹی وی پر اعلانِ مذمت پریشان کن ہے .

ضرور پڑھیں: حکومت نے نااہلی چْھپانے کیلئے پوری ایوی ایشن انڈسٹری کو داؤ پرلگا دیا،ن لیگ نے حکومت اور وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو دماغی کنفیوڑن دور کرنے کے لیے فی الفور ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہیے، ان کی ذہنی حالت کیا ہے، اس کا قوم کی حالت دیکھ کر پتہ لگایا جاسکتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: حکومت کا بجٹ کی منظوری کے لیے شاہ زین بگٹی سے رابطہ، آگے سے کیا جواب ملا؟ عمران خان سر پکڑ کر بیٹھ گئے


Top