کرونا کیخلاف برطانیہ کی ویکسین سےمتعلق دھماکہ خیز پیشرفت، برطانوی سائنسدانوں نے دنیا کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)برطانیہ میں تیاری کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے . آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی تیار کردہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی تھی اور اس عمل کے لیے سیکڑوں لوگوں نےرضاکارانہ طور خود کو پیش کیا تھا .

ضرور پڑھیں: برطانیہ میں بیرون ملک سے آنے والے آدھے کورونا کیسز کا ذمہ دار پاکستان کوقرار دیدیا گیا

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس ویکسین کی تیاری کے لیےبرطانوی حکومت نے بھی 20 کروڑ پاؤنڈ کی فنڈنگ بھی فراہم کی ہے.سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کامیاب ہوئی تو اس ویکسین کو وسیع پیمانے پر تیارکیا جائے گا .برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے برطانیہ بڑی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کے ساتھ ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری اورڈسٹری بیوشن کے لیے شراکت داری کر لی ہے.یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد تجربات کامیاب ہونے کی صورت میں دنیا بھر میں ویکسین کی فوراً فراہمی ہے.آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن سر جان بیل نے بی بی سی ریڈیو 4 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کے نتائج جون کے وسط میں مل جائیں گے .ان کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین نگران ادار ےسے منظور ہو جاتی ہے تو سب سے بڑا چیلنج اس کی وسیع پیمانے پر تیاری ہے.انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دنیا اس ویکسین کو اس پیمانے پر تیار کرنے کے قابل ہو کہ یہ باآسانی ترقی پذیر ممالک میں پہنچ سکے جہاں اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے.یونیورسٹی کا کہنا ہے

کہ دونوں فریقین وبا کے دوران “ناٹ فار پرافٹ” یعنی بغیرفائدہ کی بنیاد پراس ویکسین کو فراہم کرنے پر متفق ہوئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف اس ویکسین کی تیاری اور فراہمی پر آنے والے اخراجات ہی وصول کیے جائیں گے. دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 23 ہزار 935 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 34 ہزار 471 ہو گئیں.کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 20 لاکھ 37 ہزار 813 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 841 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 51 ہزار 651 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں.امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 63 ہزار 871 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 ہو چکی ہے.امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 75 ہزار 696 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 226 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 55 ہزار 737 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں.اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 639 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 24 ہزار 543 ہو چکی ہیں.اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 967 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 5 ہزار 463 رپورٹ ہوئے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان پر بڑا الزام عائد کر دیا، پوری قوم ورطہ حیرت میں ڈوب گئی


Top