عوام کا انتظار ختم۔۔!! ٹرین آپریشن کب تک بحال کر دیا جائے گا؟ وزیر اعظم نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم کو ٹرین آپریشن فوری شروع کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہاہے کہ حفاظتی ا قدامات کے ساتھ ٹرین آپریشن ایک دن میں شروع کر سکتے ہیں . جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ریلوے کے بارے میں شیخ رشید نے بریفنگ دی .

ضرور پڑھیں: معاملات قابو سے باہر۔۔!! با ت ایک مرتب پھر ملک گیر ٹرین آپریشن معطل کرنے تک جا پہنچی

شیخ رشید نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی فاصلے پر سیٹیں اور سینیٹائزر سے ٹرین میں محفوظ سفر ممکن بنا سکتے ہیں، جبکہ ٹرینوں میں قرنطینہ سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر بھی احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں.وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرین آپریشن فوری شروع کرنا ہے یا 9 مئی کے بعد، فیصلہ کل کروں گا.شیخ رشید نے پاکستان ریلوے کے سی پیک منصوبے ایم ایل پر بھی بریفنگ دی.وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون پر کام شروع کرنے کا عندیہ دے دیا. نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی.اجلاس میں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے قومی ایئر لائن سے متعلق بریفنگ دی.وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کے امور بہتر کرنے کی ہدایت دے دی.وزیر اعظم کو سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، جبکہ ایئرپورٹس کے انتظامات فلائٹس آپریشنز سمیت متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی. دوسری جانب ملک بھر میں ایک روز کے دوران 990 مزید کورونا کیسز سامنے آ گئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 990 مریض سامنے آ ئے ہیں .

جبکہ اس دوران 24 مزید مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ، جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےو الے افراد کی تعداد 385 ہو گئی ہے. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 340، سندھ میں 6 ہزار 53 ہو چکی ہے.خیبرپختونخوا میں تعداد 2 ہزار 627، بلوچستاان میں 1049 ہو گئی ہے. جبکہ گلگت میں 339، اسلام آباد میں 343 آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے. 2 ہزار سے زائد افراد اس مہل وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.پاکستان میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 16 ہزار 817 ہوہ گئی . دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار 239 ہو گئیں.کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 91 ہزار 608 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 59 ہزار 811 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 983 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں.امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 61 ہزار 669 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار 572 ہو چکی ہے.امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 55 ہزار 492 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان ریلوے مزدور اتحاد نے ٹرین آپریشن بند کرنے کی دھمکی دے دی


Top