’’ میں ہاری نہیں ہوں، مجھے ہر طرح سے کامیابی حاصل ہوئی ہے ‘‘۔۔۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ کا جذباتی پیغام آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)دو روز قبل دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ کی جانب سے ایک جذباتی پوسٹ سامنے آئی ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عرفان خان کی اہلیہ سُتاپا سکدر نے عرفان خان کے ہمراہ ایک یادگار تصویر اپنی پروفائل پکچر کے طور پر لگاتے ہوئے جذباتی پوسٹ شیئر کی .

تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ عرفان خان نے لکھا کہ ’جس میں اُن کا کہنا ہے میں ہاری نہیں ہوں، مجھے ہر طرح سے کامیابی حاصل ہوئی ہے‘.‘ عرفان خان کے 19 سالہ بیٹے بابیل کی جانب سے بھی ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے والد کی وفات پر تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا. بابیل کا کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگوں کے تعزیتی پیغامات کے جوابات دینے سے قاصر ہیں کیونکہ والد کی وفات کی وجہ سے ان کے پاس الفاظ ختم ہوچکے ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون

انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے. ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں انتقال کرنے والے عرفان خان نے اپنےآخری لمحات میں اہلیہ اور بیٹے سے گفتگو کی تھی. وفات سے قبل عرفان خان نے اپنی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میں ہار چکا ہوں، اب مجھے یقین ہے کہ میں مرجاؤں گا، دیکھو اماں کمرے میں موجود ہیں، وہ میرے پاس ہی ہیں مجھے لینے کے لیے آئی ہیں.‘ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عرفان خان کے انتقال سے 3 روز قبل اُن کی والدہ سعیدہ بیگم 95 برس کی عمر میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کرگئیں تھیں. کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر بھارت میں جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کے باعث ادکار نے والدہ کے جنازے میں ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے شرکت کی تھی.

..


Top