اب بھی کہو کہ ’’ عمران خان کو سیاست نہیں آتی۔۔‘‘ امریکہ نے نریندر مودی ، بھارتی صدر اور بھارت کے خلاف کیا قدم اُٹھا لیا؟ پوری دُنیاکپتان کی کامیاب سفارتکاری کو مان گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)دو روز قبل وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹویٹر پر ان فالو کر دیا لیکن کیا اس کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ؟ . اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے اینکر پرسن معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کی لابی نے اس چیز کو بے نقاب کیا کہ وائٹ ہاؤس کے ٹویٹر ہینڈل پر صرف بھارتی وزیراعظم کو فالو کیا جا رہا ہے .

ضرور پڑھیں: ایٹمی حملے کی صلاحیت کے حامل جدید ترین لڑاکا طیارے کی آزمائشی پرواز, حملے کی مشق، امریکہ سے پریشان کن خبرآگئی

جب کہ برطانیہ کے وزیراعظم سمیت دنیا کے کسی لیڈر کو وہاں پر فالو نہیں کیا جا رہا،یہ درحقیقت لابنگ ہی تھی جسے ایک امریکن لابنگ نے ہی بےنقاب کیا.اس لیے حکومت پاکستان کامیابی پر مبارک کی مستحق ہیں.اسی بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ جب وائٹ ہاؤس نے ابھی بھی جو اکاؤنٹ فالو کیے ہوئے ان میں تین سے 4 بھارتی اکاؤنٹس ہیں.لیکن ہماری حکومت کی بہترین پالیسی کے مطابق جہاں بھی لگے گا کہ امریکا امتیازی سلوک کر رہا ہے تو ہم آواز اٹھائیں گے،امریکا میں موجود پاکستانیوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہونے چاہئیے جو وہاں پر بھارتیوں کو حاصل ہیں.اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر وقت سے پہلے دنیا کو کئی پہلوؤں سے روشناس کرایا.

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی مودی کو ’ان فالو‘ کرنے کی وجہ سامنے آگئی.وائٹ ہاؤس نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی صدر کے کسی بھی ملک کے دورے کے دوران ٹویٹر اکاؤنٹ کو مخصوص مدت کے لئے میزبان ملک کے اہم عہدیداروں کو فالو کیا جاتا ہے. جس کا مقصد صدارتی دورے کی حمایت پیغاماات کو ری ٹویٹ کرنا ہے. وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن اقدام اُس وقت سامنے آیا جب اس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا.نریندر مودی وہ واحد عالمی رہنما تھے جنہیں وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر ہینڈل نے فالو کر رکھا تھا. امریکی وائٹ ہاؤس نے 10 اپریل کو نریندر مودی کے ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ ،ان کے آفس اور بھارتی صدر کو ٹویٹر پر فالو کیا. جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹوئٹر پر فالو کیے جانے والے عالمی لیڈر بن گئے .تاہم اس کے تین ہفتوں بعد ہی وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر پر مودی کو ان فالو کردیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: کورونا کی نئی لہر روکنے کیلئے چین نے امریکہ کی دو چیزوں پر پابندی لگا دی


Top