ڈیوٹی سے انکار نا ممکن۔۔!! بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایکٹ لاگو۔۔۔ پی آئی اے اہلکاروں کو بڑا حکم جاری کر دیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایکٹ لاگو کیا گیا، 6 ماہ تک نافذ العمل رہیگا:نوٹیفکیشن خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، ہزاروں پاکستانی مختلف ممالک میں ہیں:ترجمان قومی ایئر لائنز کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے نتیجے میں موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے قومی ایئر لائنزمیں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا . اس ایکٹ کے تحت اب کوئی بھی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی .

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو کر دیا گیا ہے .نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گا. اس ایکٹ کا مقصد بلاتعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے .پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کورونا کی وبا شروع ہونے سے اب تک پی آئی

اے 27 ہزار لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکا ہے جبکہ ابھی بھی ہزاروں لوگ مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جو وطن واپسی کے منتظر ہیں.دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی- امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پی آئی اے پاکستان سے براہ راست امریکہ پرواز جائے گئی، پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ کیلئے نہیں چلائیں، پی آئی اے کا امریکہ آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں.ترجمان پی آئی اے کے مطابق براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری, حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے، پی آئی اے نے وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اورو ہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلا از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے، پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے.

..


Top