احساس پروگرام:حکومت نے تصدیق کیلئے کس نوعیت کے دفاتر کھولنے پر اتفاق کر لیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رجسٹرڈ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق میں کچھ مسائل پیش آرہے ہیں:ثانیہ نشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول ،دال کی قلت:چیف سیکرٹری سندھ،اجلاس میں بریفنگ دی . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے احساس پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کی تصدیق کے لئے 600 نادرا دفاتر کھولنے اور 200 موبائل وینز فراہم کرنے پر اتفاق کیا .

اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ میں بتایا کہ احساس پروگرام سے ملک بھر میں تقریباً59 لاکھ خاندان مستفید ہوچکے ہیں تاہم پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے کچھ مسائل درپیش ہیں، نادرا کے دفاتراگر

اس معاملے کے حل کیلئے کھولے جائیں تو یہ مسئلہ بھی حل ہوجائیگا.نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرمیں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمرکی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، ایم ڈی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی)اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب کھانے پینے کی اشیا کے سٹاک اور اس سے منسلک امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی.چیف سیکرٹری سندھ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 56 یوٹیلیٹی سٹوروں پر چاول اور دال کی قلت سے آگاہ کیا.

..


Top