پاکستان میں کورونا کے علاج کے لئے ادویات کی منظوری دے دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)  پاکستان میں کورونا کے علاج کے لئے ادویات کی منظوری دے دی گئی ہے . ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ادویات کی منظوری دے دی .

اس بارے میں بات کرتے ہوئے سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی اور آغا خان کراچی کی تحقیقات پرکونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے. عاصم رؤف کے مطابق لاہور کے 3 سرکاری ہسپتالوں میں کلوروکوائن اور ہائیڈروایکسی کلوروکوائن سے علاج کی منظوری بھی دی گئی ہے، پنجاب حکومت کی معاونت کے بعد ڈاکٹر عمار سرور کی سفارش پر اجازت دی گئی ہے. سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کے مطابق کونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال سے کورونا کے مرض کے علاج کی منظوری دی گئی ہے. خیال رہے کہ پاکستان میں بھی اس وقت ہر طرف کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے . حکومت نے لوگوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے. خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 14885 ہو گئی ہے جبکہ 327 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں.انہی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو ان کے گھروں میں رکھا جائے اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے. اسی دوران پاکستان  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا کے علاج کے لئے پاکستان میں ا دویات کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی اور آغا خان کراچی کی تحقیقات پرکونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے

..


Top