بریکنگ نیوز: وزیراعظم کے گھر بیٹے کی پیدائش۔!!! گھر میں خوشیوں کا سماں، ہر طرف سے مبارکباد دینے والوں کی لائنیں لگ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے گھر بیٹے کی پیدائش، گھر میں خوشیوں کا سماں، ہر طرف سے مبارکباد دینے والوں کی لائنیں لگ گئیں . رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے .

برطانوی وزیر اعظم کے بیٹے کی پیدائش لندن اسپتال میں ہوئی، بچے کی والدہ کیری سائمنڈز میں گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، کیری سائمنڈز تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئیں. برطانوی وزیراعظم اہلیہ کے ہمراہ ہسپتال میں رہے اور انہوں نے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں سے بچے میں کورونا کی منتقلی کا امکان نہیں. برطانوی وزیراعظم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، انہوں نے کرونا کو شکست دی اور وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. برطانوی وزیراعظم کی صحتیابی کے بعد ایک صحافی نے ان سے انکے گھر جا کر ملاقات کی ہے

جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے. رپورٹر کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کا گھر پرانی ملٹری فیکٹری سائٹ کی طرح ہے، گھر کے اطراف میں سڑک بھی پرانی ہے، گھر کی دیواروں میں سرخ اینٹیں استعمال ہوئی ہیں جو کئی جگہ سے ٹوٹ چکی ہیں گھر میں ٹائل نہیں لگی، ایسے لگتا ہے جہسے 40 سال پہلے لوگ تائیوان کی ایک چھوٹی سی گلی میں رہ رہے ہوں. قبل ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد دوبارہ حکومتی امور سنبھال لئے ہیں. وزیراعظم بورس جانسن رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وزیر خارجہ ڈومینک راب نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھا رہے تھے. بورس جانس کو اپریل کے آغاز میں کچھ علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور وہ اپنے گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے لیکن طبیعت بگڑتی چلی گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہنے پر 7 اپریل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا. برطانوی وزیراعظم کی طبیعت 3 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد بہتر ہوئی تو انہیں مزید دو دن آبزرویشن میں رکھا گیا اور 12 اپریل کو دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی.

..


Top