بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والی پروازوں کے 505 مسافروں میں سے کتنے افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ؟ مراد علی شاہ نے بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بیرون ممالک سے دو پروازیں 505 مسافر لے کر پہنچیں جن میں سے 69 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 39 کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے . وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ مزید 3729 ٹیسٹ کیے ہیں ، آج سب سے زیادہ 404 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد پانچ ہزار 659 ہو گئی ہے .

ضرور پڑھیں: پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے اگلے ایک ہفتے کے دوران بہت بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا

انہوں نے کہا کہ 4426 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 3187 گھروں میں آئیسولیٹ ہیں ، لاڈکانہ ، کراچی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں .

ان کا کہناتھا کہ کراچی میں مزید 200 مریض صحت یابہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 1161 ہو گئی ہے . وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بیرون ممالک سے دو پروازیں 505 مسافر لے کر پہنچیں جن میں سے 69 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 39 کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے .ان کا کہناتھا کہ کچھ دکانیں آن لائن کاروبار کیلئے کھول دیں گے ، صوبے میں مزید دو لیب قائم کر ہے ہین .

..

ضرور پڑھیں: ’’ جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے وہ خود کو رجسٹر کروائیں ‘‘ زلفی بخاری نے بیرون ملک تمام پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کردیا‎


Top