31 سال قبل جدا ہونے والے جوڑے نے کورونا وبا کے دوران دوبارہ شادی کر لی

امریکا (قدرت روزنامہ)امریکی جوڑے نے طلاق کے 31 سال بعد دوبارہ شادی کر لی . تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم ایک جوڑے نے طلاق کے 31 سال بعد دوبارہ شادی کر کے محبت کی تاریخ رقم کردی .

ضرور پڑھیں: لاک ڈائون بھی شادی نہ روک سکا، جوڑے نے آن لائن شادی کر لی

امریکہ میں مقیم ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ جوڑے نے طلاق کے 31 سال بعد دوبارہ شادی کر کے دنیا کو حیران کر دیا.دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے مرد کی عمر 82 برس جبکہ خاتون کی عمر 75 سال ہے. دونوں 1989ء میں علیحدہ ہوگئے تھے.دونوں کی شادی 3اپریل 1965کو ڈنمارک میں ہوئی تھی.جس کے بعد دونوں کے ہاں چار بچوں نے جنم لیا لیکن دونوں کے درمیان تلخیوں بھی شروع ہوگئی تھی.طلاق کو 31 سال گزر جانے کے بعد امریکہ میں اسی تاریخ کو اس جوڑے نے دوبارہ شادی کی جس دن انھوں نے 55 سال قبل شادی کی تھی. دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ تلخیاں اور گھریلو پریشانیاں تھیں جس کا اختتام طلاق پر ہوا. لیکن طلاق کے دو سال بعد دونوں کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوگیا تھا اور اب رواں برس دونوں نے کورونا بحران کے بعد دوبارہ شادی کر لی.

خیال رہے کہ اکثر ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں کہ محبوب نے محبوبہ کی جان لے لی یا محبوبہ نے محبوب کی جان لے لی، بعض اوقات ایسی بھی خبریں سننے میں آتی ہیں کہ محبوب نے محبوبہ کی جان لے کر خودکشی کر لی یا میاں بیوی میں سے کسی ایک نے لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر خودکشی کر لی لیکن بھارت کی ریاست ہریانہ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا تھا / بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے شادی کے 14سال بعد خودکشی کر لی . بھارت میں میاں بیوی نے تلخ کلامی کے بعد ریلوے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی. بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے ریاست ہریانہ میں ایک ہندوستانی جوڑے نے شادی کے 14 سال بعد ریلوے پلیٹ فارم سے کود کر خودکشی کرلی تھی، یہ واقعہ 28 نومبر کو پیش آیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: مصری جوڑے کی منگنی موخر لیکن دوسری مرتبہ منگنی کا موقع آیا تو کرفیو لگ گیا لیکن پھر اس جوڑے نے کیا کردکھایا؟ مسکرائے بغیر آپ بھی نہ رہ پائیں گے


Top