نامور شاعر انور مسعود کی اہلیہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نامور شاعر انور مسعود کی اہلیہ انتقال کر گئیں . پروفیسر صدیقہ انور اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں .

تفصیلات کے مطابق معروف شاعر انور مسعود کی اہلیہ صدیقہ انور وفات پا گئی ہیں. انور مسعود کے صاحبزادے معروف صحافی و سیاسی تجزیہ کار عمار مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی. عمار مسعود نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ پروفیسر صدیقہ انور کا انتقال ہو گیا ہے. اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میری والدہ پروفیسر صدیقہ انور کا انتقال ہو گیا ہے. وہ اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں. عمار مسعود نے بتایا کہ ان کی والدہ کی عمر 85 برس تھی اور آج ان کا روزہ تھا.  اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں عمار مسعود نے بتایا کہ ان کی والدہ اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئی ہیں. انہوں نے بتایا کہ نماز جنازہ اسلام آباد میں ڈی ایچ اے 2، سیکٹر جی، اسٹریٹ نمبر 11 اے، جامع مسجد نور میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی.  صاحبزادے عمار مسعود نے احباب سے درخواست کی ہے کہ موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھروں پر ایصال ثواب کے لیے دعا فرمائیں.

..


Top