اسرائیلی ریاست کی ایک تہائی آبادی فلسطینیوں پر مشتمل

مقبوضہ بیت المقدس (قدرت روزنامہ) اسرائیل میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی کل آبادی 91 لاکھ 90 ہزار ہے . ان میں 74 فی صد یہودی ہیں جب کہ فلسطینیوں کی تعداد 21 فی صد سے زاید ہے .

ضرور پڑھیں: اسرائیلی ریاست کی جانب سے کورونا کی آڑ میں فلسطینیوں پر نئی قدغنیں

اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات کے مطابق 15 مئی کو اسرائیلی ریاست کے قیام کی مناسبت سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اندرون فلسطین میں صہیونی ریاست کی کل آبادی کا ایک تہائی فلسطینیوں پر مشتمل ہے. عبرانی ریاست میں یہودی باشندوں کی تعداد 68 لاکھ 60 ہزار ہے جو کہ کل آبادی کا 74 فی صد ہے.

اندرون فلسطین کے بسنے والے عرب باشندوں کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار ہے جو کل آبادی کا 21 فی صد ہیں. اسرائیلی ریاست کی بقیہ آبادی میں پانچ فی صد عیسائی اور دوسری اقوام کے باشندے ہیں.خیال رہے کہ سنہ 1948 میں فلسطینی سرزمین پر نام نہاد اسرائیلی ریاست قائم کی گئی تھی. قیام اسرائیل کے بعد وہاں سے لاکھوں کی تعداد میں فلسطینیوں کو ملک بدر کردیا گیا یا انہیں بے رحمی کے ساتھ اجتماعی قتل عام کے ذریعے شہید کردیا گیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: سعودی شہزادے کا اسرائیلی ریاست کے ویزہ پر بیت القدس کا دورہ شہزادہ سعود کے مسجد اقصی میں داخلے سے قبل نمازیوں کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید


Top