موجودہ آئی ایس پی آر جس کو ہم آج دیکھتے ہیں، اس کے بانی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ ہی ہیں، وفاقی وزیر فواد چودھری نے تبدیلی پر مزید کیا کہا ؟ جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزارت اطلاعات میں تبدیلیوں کو بڑا اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونیکشن میں کافی بڑی کمی آ رہی تھی . ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ موجودہ آئی ایس پی آر جس کو ہم آج دیکھتے ہیں،

اس کے بانی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ ہی ہیں .

ضرور پڑھیں: ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئی ایس پی آر کی مدد سے دستاویزی فلم کا اجراء کر دیاآئی ایس پی آر نےصرف کتنےگھنٹوں میں دستاویزی فلم تیارکی ؟ جانئے

ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کسی نے نہیں کہا کہ اٹھارویں ترامیم کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے کچھ لوگ اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں

تاہم اٹھارویں ترامیم میں کچھ کمی ہے.وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے بتایا کہ 26 فروری کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، اس وقت ہم پاکستان میں گلوز، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس سمیت کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے تاہم آج دو ماہ بعد وائرس سے نمٹنے کیلئے 76 فیصد سامان پاکستان خود بنا رہا ہے، ہم سینی ٹائزرز کوہ م ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں.

..

ضرور پڑھیں: آئی ایس پی آر سے ریٹائرمنٹ ، میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کرنے کی ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ ان کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے


Top