پنجاب میں ذخیراندوزی ایکٹ نافذ

لاہور(قدرت روزنامہ)ذخیرہ اندوزوں کے لئے معافی نشتہ . ذخیرہ اندوزی ایکٹ 2020 ء کے مطابق مجسٹریسی نظام کے تحت ذخیرہ اندوز کا سٹاک ضبط، سٹاک کی مالیت کا نصف جرمانہ جبکہ 3 سال قید کی سزا دی جائے گی .

ضرور پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اس امر کا اظہار معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے پی ٹی آئی کے ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات اپنا سٹاک 24 گھنٹے کے دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر یا ڈی او انڈسٹریز کے پاس رجسٹرڈ کروائیں.حکومت پنجاب نے ذخیرہ اندوزی ایکٹ نافذ کر دیا ہے جس کے بعد کوئی بھی ذخیرہ اندوز کسی کی سفارش پر بچ نہیں سکتا. اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی اختیارات تفویض کر کے غیر رجسٹرڈ سٹاک کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ مجسٹریسی نظام کے تحت اے ڈی سی آر تحصیل کروڑ اور چوبارہ جبکہ اے ڈی سی لیہ میں ضبط شدہ سٹاک کا فیصلہ سنائیں گے.انہوںنے کہا کہ ذخیرہ اندوزی بارے اطلاع دینے والے فرد کو سٹاک کی مالیت کا 10 فی صد انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا.کورونا وائرس کے انسداد کے لئے اقدامات بارے بتایا کہ قرنطینہ مرکز بی زیڈ یو بہادر کیمپس میں مقیم 66 زائرین کے ٹیسٹ رزلٹ منفی آئے ہیں اور ان کو گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے

جبکہ تبلیغی جماعت کے 15 ممبران کو قرنطینہ میں رکھا گیا جنہیں مقررہ دورانیہ پورا ہونے پر گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈاون کے 78 فی صد سے زائد متاثرین کو امداد پہنچا دی گئی ہے.انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے متعلقہ ادارے متحرک کر دئے گئے ہیں جبکہ مختلف ٹیمیں ضلع بھر میں مرحلہ وار ڈینگی لاروا کش ادویات کا سپرے کر رہی ہیں اور تمام ہاٹ اسپاٹ کی نگرانی کی جا رہی ہے.اسی طرح ضلع کے جھنگ اور بھکر سے متصل علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے مشترکہ آپریشن جاری ہے.انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے سلسلہ میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ علمائکرام کو نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ کے لئے ایس او پی سے آگاہ کر دیا گیا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشی کے تدارک کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور مارکیٹ میں کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی. کورونا وائرس کے خلاف قوم نے جس جذبہ، صبر اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے.ہم مل کر اس وبائسے نجات حاصل کریں گے.انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کے لئے وفاقی،صوبائی حکومتوں سمیت مخیر حضرات بھی میدان عمل میں ہیں جو داد کے مستحق ہیں.

..

ضرور پڑھیں: بریکنگ نیوز:پنجاب میں رواں سال کے آخر تک بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ


Top