بڑی خوشخبری۔۔!! ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا معاملہ۔۔۔عالمی ادارے نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے پاکستان کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے پانچ ماہ کااضافی وقت دے دیا . پاکستان کو یہ سہولت کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر دی گئی ہے .

ضرور پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت میں توسیع، بھارتی دعوے کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

جس سے اب پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کے خلاف 13 فول پروف انتظامات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے میں 5 ماہ کا اضافی وقت مل گیا ہے. ڈان نیوز کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ہمیں سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ذریعے ایف اے ٹی ایف سے حالیہ اقدام کے بارے میں اطلاع ملی کہ ان کا بیجنگ میں 21 سے 26 جون کو ہونے والا جائزہ ملتوی کردیا گیا.انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اب اکتوبر میں ملک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا.عہدیدار نے بتایا کہ اس سے قبل پاکستان کو 20 اپریل تک کارکردگی رپورٹ پیش کرنا تھی لیکن اب ہم اگست میں اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھیجیں گے جس کا اکتوبر میں جائزہ لیا جائے گا. انہوں نے کہا التوا بظاہر کورونا وائرس سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن اس صورتحال نے پاکستان کو اپنی کمی دور کرنے کے لیے اضافی وقت مہیا کردیا.واضح رہے کہ فروری میں پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 4 ماہ کی مہلت دی تھی تاکہ وہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کے خلاف اپنے 27 نکاتی ایکشن پلان کو مکمل کرسکے.

..

ضرور پڑھیں: کورونا کے باعث پاکستان کو FATF سے پانچ ماہ کی مہلت مل گئی


Top