CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


فرانس میں مسلسل دوسرے روز 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک

پیرس (قدرت روزنامہ) فرانس میں مسلسل دوسرے روز 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک، یورپی ملک میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتیں 65 سو سے زائد جبکہ کل کیسز 64 ہزار سے زائد ہوگئے . تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اٹلی اور اسپین کے بعد اب فرانس بھی بری طرح متاثر ہوا ہے .

ضرور پڑھیں: امریکا، فرانس اور برطانیہ کے بعد جرمنی نے بھی چین کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دیدیا

بتایا گیا ہے کہ فرانس میں مسلسل دوسرے روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں. گزشتہ روز بھی فرانس میں ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں

جس کے بعد فرانس ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس ہلاکتیں رپورٹ کرنے والا ملک بن گیا تھا . گزشتہ روز فرانس میں 1355 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جبکہ جمعہ کے روز مزید 1120 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں. فرانس کرونا وائرس ہلاکتوں کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا سب سے متاثرہ ملک بھی بن گیا ہے، جہاں اب تک 6 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے. جبکہ فرانس میں اب تک رپورٹ ہونے والے کل کیسز 64 ہزار سے زائد ہیں.

فرانس میں موجود پاکستانیوں کے حوالے سے بھی ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے. بتایا گیا ہے کہ فرانس میں رہائش پذیر 15 پاکستانی بھی کرونا وائرس کے باعث اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں. دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 58 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10تقریباً 11 لاکھ کے قریب ہو چکی ہے. اس وقت امریکا، اٹلی، اسپین اور فرانس کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں، جہاں کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے زائد اور اموات کی تعداد 38 ہزار سے زائد ہے. ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان ممالک میں آنے والے چند روز بہت زیاد دردناک ہوں گے، ہلاکتوں میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ہے.

..

ضرور پڑھیں: امریکہ کے بعد فرانس بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا شکار


Top