CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


پاکستان کی معیشت 2020 ء میں کس طرف جائے گی ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)براعظم ایشیا کی معاشی صورتحال پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ ایشین آؤٹ لوک رپورٹ 2020 جاری کر دی گئی ،پاکستان کی معیشت 2020 میں دباؤ میں رہے گی . رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہے گی ،اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات زرعی پیداوار میں کمی اور کورونا وائرس کے باعث شرح نمو میں کمی ہوئی .

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 3.2 فیصد ہو گی ،حکومت کے سخت اقدامات کے باعث جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ،کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا . رپورٹ کے مطابق حکومت کے احساس پروگرام سے کورونا وائرس کے برے اثرات کو محدود کرنے میں مدد ملے گی

،رواں برس ٹڈی دل حملہ کے باعث زرعی پیداوار متاثر ہو گی ،برآمدی شعبے کی صنعتوں بلخصوص ٹیکسٹائل اور چمڑے کی شرح نمو میں کچھ اضافہ ہو گا .رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہو گی ،مہنگائی کی شرح رواں مالی سال 11.5 فیصد رہے گی ،کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا .رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہنے کا اندازہ ہے ،رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 2.8 فیصد کے برابر رہے گا ،غربت کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو سماجی شعبوں تعلیم اور صحت کیلئے مزید وسائل فراہم کرنا ہوں گے ،کورونا وائرس کے باعث خطے کی مجموعی شرح نمو میں نمایاں کمی ہو گی.

..


Top