اپوزیشن جماعتوں کا ٹائیگرز فورس کےساتھ فلاحی کاموں کا حصہ بننے سےانکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں نے ٹائیگرز فورس کے ساتھ فلاحی کاموں کا حصہ بننے سے انکار کردیا، شہبازشریف مولانا فضل الرحمان شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں اتفاق کیا گیا کہ فلاحی کاموں کی مانٹیرنگ کیلئے پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے، فلاحی کاموں کیلئے کسی ٹائیگرز فورس کی ضرورت نہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا، جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .

ضرور پڑھیں: ’’ترک صدر کی اپوزیشن جماعتوں کے اثاثے ہتھیانے کی منصوبہ بندی‘‘ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

شہبازشریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے. شہبازشریف نے میری تجویز پر تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لے لیا ہے. اپوزیشن نے اتفاق کیا ہے کہ پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنائے جانے تک اپوزیشن کسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوگی. مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا. ہمیں ٹائیگرز فورس کی ضرورت نہیں ہے. اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک والی نیت کرنی چاہیے. ہم ٹائیگرز فورس کی طرف سے کسی بھی فلاحی کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے. دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لفظ ٹائیگر کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے ،سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے. انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار ادا کیا، نوجوان بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں. وزیراعظم نے مستحق افراد کے گھروں میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ذمہ داری ان نوجوانوں کے سپرد کی جو سماجی کام میں عمران خان کا ہمیشہ دست و بازو بنے.انہوں نے کہا کہ لفظ ’’ٹائیگر‘‘ کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے. عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہی نوجوان شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں پیش پیش تھے جو کسی کے علاج میں سیاسی تفریق نہیں کرتا. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ الفاظ کی بجائے کاز کو اہمیت دیں. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے.انہوں نے کہا کہ نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے خود کوسیٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں.

..

ضرور پڑھیں: ملک میں الیکشن نہیں ہونگے ، اگر اپوزیشن جماعتوں کی عمران خان کیخلاف کوششیں کامیاب ہو جاتیں ہیں تو پی ٹی آئی سے کونسا بند ہ آگے آئے گا ؟ الیکشن ہوئے تو کب تک ہو سکتے ہیں ؟ حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے


Top