CORONAVIRUS PAKISTAN CONFIRMED CASES

1566

  • Deaths 16
  • Sindh 502
  • Punjab 570
  • Balochistan 141
  • KP 192
  • Islamabad 43
  • GB 116
  • AJK 2

 

 

 

 


کرونا وائرس، مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرس ڈیوٹی کے دوران اچانک انتقال کر گئی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن کے مشہور کنگ کالج ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی 20 سالہ نرس ہسپتال میں مردہ پائی گئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نرس، جو کہ کنگ ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ڈیوٹی پر مامور تھی، صبح 5 بجے کے قریب وارڈ میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی .

ضرور پڑھیں: اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ….پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

کنگ کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی.

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی نرس کے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ کالج ہسپتال میں اب تک کورونا وائرس کے آٹھ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں.میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں ڈیوٹی پر مامور نرس شائد زیادہ ذہنی دباوَ کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر انتقال کر گئی ہوں گی.

پولیس کے مطابق نرس کی موت کو مشکوک کیس کے طور پر نہیں دیکھا جارہا ہے، بلکہ اسے طبی موت قرار دیکر کورونر کے لیے فائل تیار کی جارہی ہے.

..

ضرور پڑھیں: صوفیہ مائلز کے والدکورونا وائرس کے باعث انتقال پاگئے


Top