CORONAVIRUS PAKISTAN CONFIRMED CASES

1566

  • Deaths 16
  • Sindh 502
  • Punjab 570
  • Balochistan 141
  • KP 192
  • Islamabad 43
  • GB 116
  • AJK 2

 

 

 

 


کرونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ، معروف لیبارٹری کو سیل کر دیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں کورونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ کرنے کے شبے میں شہر کی معروف لیبارٹری کو سیل کردیا گیا، محکمہ صحت حکام کے مطابق جمعرات کو سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہیم خان کی ہدایت پر وزیر اعلی سپیشل کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی کی سربراہی میں سینئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ اور یعقوب وردگ نے کوئٹہ کی مشہور لیبارٹری فیاض لیب کو غیر قانونی اور غیر تصدیق شدہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے پر سیل کر دیا

اورلیب کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہے، حکام کے مطابق مذکورہ لیب کی جانب سے کورونا وائرس کے غیرتصدیق شدہ ٹیسٹ 6 ہزار روپے میں کئے جارہے تھے،

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مشینیں خصوصی طور منگوائی ہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت کوئٹہ میں صرف فاطمہ جناح ہسپتال ٹی بی سینٹوریم میں موجود ہے .

.

.


Top