CORONAVIRUS PAKISTAN CONFIRMED CASES

1566

  • Deaths 16
  • Sindh 502
  • Punjab 570
  • Balochistan 141
  • KP 192
  • Islamabad 43
  • GB 116
  • AJK 2

 

 

 

 


کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بھی ملتوی

(قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا پلان ملتوی کر دیا . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو رواں برس اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا لیکن آئی سی سی نے ٹرافی ٹور پلان فی الحال ملتوی کر دیا ہے .

آئی سی سی کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے. خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث کئی بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ راوں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے.

..


Top