CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2754

  • Deaths
    43
  • Sindh
    830
  • Punjab
    1087
  • Balochistan
    185
  • KP
    372
  • Islamabad
    75
  • GB
    193
  • AJK
    12

 

 


کورونا وائرس، امام کعبہ نے لوگوں سے بڑی اپیل کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے اور درود شریف پڑھنے کی ہدایت کر دی . غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے لوگوں کو گھرں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ قاضی القضاء فلسطین کی بھی شہریوں کو گھر پر رہنے اور حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی .

امام کعبہ نے کہا کہ شہری گھروں میں رہیں اور درود شریف کا ورد کرتے رہیں جبکہ ہجوم میں جانے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے.

قاضی القضاء فلسطین اور امام کعبہ نے دنیا کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا بھی کی.علمائے کرام نے کہا کہ کہ ایک شخص کی زندگی بچانے کا مطلب پوری انسانیت کو بچانا ہے. امت مسلمہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرے.علمائے کرام نے لوگوں کو ڈاکٹروں کی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.

..


Top