CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2754

  • Deaths
    43
  • Sindh
    830
  • Punjab
    1087
  • Balochistan
    185
  • KP
    372
  • Islamabad
    75
  • GB
    193
  • AJK
    12

 

 


طیب اردگان تو شیر دل نکلے۔!! ترکی نے بیرون ممالک پھنسے ہزاروں طالب علموں کیلئے کر دیا بڑا اعلان۔۔۔ جان کر طلبہ خوشی سے نہال

انقرہ (قدرت روزنامہ) ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ ترکی نے نوول کرونا وبا کے باعث متعلقہ ممالک کے ساتھ پروازیں معطل کرنے کے بعد بدھ کو بیرون ممالک مقیم 2 ہزار721ملکی طلبا کے انخلا کو حتمی شکل دے دی ہے .

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ یہ طلبا پھنسے ہوئے تھے اور وہ برطانیہ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ، اٹلی، مصر اور قبرص سے واپس آناچاہتے تھے جنہوں نے ترکی کے لئے پروازیں معطل کردی ہیں .

واپس آنے والے طلبا کو ترکی کے صوبوں سامسن اور سکاریہ میں 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے. نیم سرکاری ایجنسی اناطولیہ کے مطابق ترکی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اپنے شہریوں کے انخلا کے پروازوں کا بھی انتظام کیا. ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پروازوں پر پابندی کے بعد سات ممالک سے 3ہزار 358 طلبا کو واپس لایا جائے گا.

..


Top