CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2754

  • Deaths
    43
  • Sindh
    830
  • Punjab
    1087
  • Balochistan
    185
  • KP
    372
  • Islamabad
    75
  • GB
    193
  • AJK
    12

 

 


یااللہ رحم۔۔!! کورونا وائرس کا بڑا عالمی مرکز امریکہ۔۔۔؟؟؟ عالمی ادارہ صحت کی خبر نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

نیو یارک (قدرت روزنامہ) امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، امریکہ میں 41 ہزار افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی گئی . عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کا عالمی مرکز بن سکتا ہے .

ضرور پڑھیں: پاکستان،بھارت اور انڈونیشیا میں سب سے کم کرونا ٹیسٹ ہو رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے وائرس سے امریکہ بری طرح متاثرہوا ہے. اس حوالے سے امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 3 لاکھ 13 ہزار افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے

جن میں سے 41 ہزار افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے. ایک رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک بھر میں تمام لیبارٹریز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹوں کے نتائج سے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کو فوری آگاہ کریں.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو اسی لاکھ این.95 ماسک اور دیگر حفاظتی آلات فراہم کرے گی.

انہوں نے کہا کہ ان اشیاء کا بڑا حصہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں واشنگٹن اور نیویارک کو فراہم کیا جائے گا.امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے درکار آلات اور دیگر متعلقہ اشیاء کی زخیرہ اندوزی پر پابندی بھی عائد کر دی ہے. واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 16 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین افراد کی تعداد3 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے


Top