CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2754

  • Deaths
    43
  • Sindh
    830
  • Punjab
    1087
  • Balochistan
    185
  • KP
    372
  • Islamabad
    75
  • GB
    193
  • AJK
    12

 

 


بڑے فیصلوں کا وقت۔!! وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس۔۔۔ کورونا وائرس کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعہ ہورہا ہے،مختلف مقامات پر ویڈیو لنک کے ذریعہ وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہیں .

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے،وفاقی کابینہ کورونا سے پیدا صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لے گی، اجلاس میں معیشت پر کورونا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا .

ضرور پڑھیں: حالات بے قابو۔!!! مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کیا شکایت کردی؟ سنگین صورتحال پیدا ہوگئی

پاور ڈویژن بجلی کی تقسیم، بلوں اور دیگر امور پر کابینہ کو بریفنگ دے گی. کابینہ تعمیرات کے شعبہ میں سہولیات دینے کے پیکج کی منظوری بھی دے گی، کابینہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف کیے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی. کابینہ مختلف قانونی امور کے حوالے سے اپنی زیلی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،

غیر ملکی کاروباری قرضہ جات اور منافع پر ٹیکس استثنی پر بھی غور کیا جائے گا. کابینہ میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی بھی پیش کی جائے گی. واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہوگئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آئے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: “وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس اشرافیہ کیخلاف 30سال جدوجہد کی” جدوجہد کس کیخلاف تھی؟ شاہ زیب خانزادہ کا ایسا جواب کہ پی ٹی آئی والوں کو غصہ آجائے


Top