CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2754

  • Deaths
    43
  • Sindh
    830
  • Punjab
    1087
  • Balochistan
    185
  • KP
    372
  • Islamabad
    75
  • GB
    193
  • AJK
    12

 

 


خیبرپختونخوا میں سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

پشاور (قدرت روزنامہ)کورونا وائرس اور ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی . تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ملک میں ہنگامی حالات کے پیش نظر تعلمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے .

ضرور پڑھیں: طلبا کیلئے خوشخبری!!! چھٹیوں میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے جاری کردی اعلامیے کے مطابق تعلمی اداروں کو 5 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 31 اپریل تک بند رکھا جانا تھا .

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین میں 78 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے. جبکہ تین افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ تین نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں . پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ ایک خوش کن خبر بھی سامنے آئی ہے جس کے تحت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 18 افراد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں. اس قبل نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے.

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 972 تک پہنچ گئی. سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 78، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے. تاہم ملک بھر میں14 روز کے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے. جس کے بعد خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کو بھی 5اپریل تک بند کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وا ئر س سے اٹھارہ ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، جبکہ 3 لاکھ سے زائد اس وائرس سے متاثر ہیں.

..

ضرور پڑھیں: کرونا وائرس کے باعث چھٹیوں پر تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی


Top