CORONAVIRUS PAKISTAN CONFIRMED CASES

1566

  • Deaths 16
  • Sindh 502
  • Punjab 570
  • Balochistan 141
  • KP 192
  • Islamabad 43
  • GB 116
  • AJK 2

 

 

 

 


امارات میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری!! خصوصی اقدامات کے تحت وطن واپس لانے کا نفاذ کب سے ہوگا؟ خوشگوار خبر

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی نے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت 2 ہفتے کے لیے ایئرپورٹس بند کرنے کا اعلان کردیا جب کہ پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لانے کی اجازت دے دی گئی ہے . اماراتی میڈیا کے مطابق نینشل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے خدشات کے باعث تمام پروازیں بشمول کنیکٹنگ فلائٹس 2 ہفتے کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

ضرور پڑھیں: امارات میں سٹیریلائزیشن کے باعث آج رات سے میٹرواور ٹرام سمیت سرکاری و نجی ٹرانسپورٹ معطل

اس فیصلے کا نفاذ 25 مارچ سے ہوگا جب کہ آئندہ چند دنوں میں فیصلے پر نظرثانی بھی کی جاسکتی ہے. سول ایوایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارگو اور ہنگامی نوعیت کی پروازیں فیصلے سے استثنیٰ ہوں گی،

سول ایوی ایشن کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزارت صحت ہر تجاویز اور ہدایات پر عمل پیرا ہے. دوسری جانب سی اےاےنے دبئی اور ابو ظہبی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانےکیلئےخصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے. سی اے اے کے مطابق 150پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، خصوصی پرواز 24 مارچ کو رات 12 بج کر 10 منٹ پر اسلام آبادپہنچےگی. ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی دبئی کوبھی خصوصی طیارے سے پاکستانیوں کو لانےکی اجازت دیدی گئی ہے. حکومت نےدوحہ ایئرپورٹ پر پھنسے72 پاکستانیوں کوبھی نکالنےکا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی پرواز سےمنگل کو ایک بجے پاکستانیوں کو لایاجائے گا.

..

ضرور پڑھیں: امارات: کئی سال تک کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے باپ کی رحم کی اپیل مسترد


Top