CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2754

  • Deaths
    43
  • Sindh
    830
  • Punjab
    1087
  • Balochistan
    185
  • KP
    372
  • Islamabad
    75
  • GB
    193
  • AJK
    12

 

 


’’آپ کے علاقے کو سیل کر دیا گیا کوئی سختی کرنے پر مجبور نہ کرے ‘‘ کرونا وائر س بے قابو ، پاکستان کے وہ دو علاقے جہاں مہلک وباء کے پھیلائو میں تیزی آگئی

مردان (قدرت روزنامہ)پاکستان میں کرونا وائر س بے قابو ہونے لگا ، دو علاقوں میں وباء کے پھیلائو میں تیزی آگئی . تفصیلات کے مطابق مردان اور کوٹ ہتھیال میں کرونا وائرس بے قابو ہو گیا وائرس تیزی کیساتھ پھیلنے لگا ، دونوں علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا .

لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ مکمل طور پر گھروں میں رہیں ، اسی حوالے سے کوٹ ہتھیال کی ایک ویڈیوتیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے

جس میں شہریوں کو علاقہ سیل کرنے کا کہا جارہا ہے ، کوئی بھی سختی کرنے پر مجبور نہ کرے . علاقے میں وباء تیزی کیساتھ پھیل رہی ہے جس سے کافی افراد متاثر ہوئے ، لہٰذا لوگ اپنے گھروں کا رخ کریں . واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1039ہو گئی جبکہ جاں بحق افراد 7اور صحت یاب افراد کی تعداد 20ہوگئی ہے .

..


Top